Daily Spiritual Quote

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

محمد باعثِ حسنِ جہاں، ایمان ہے میرا


 محمد باعثِ حسنِ جہاں، ایمان ہے میرا

محمد حاصلِ کون و مکاں، ایمان ہے میرا


محمد اوّل و آخر، محمد ظاہر و باطن

محمد ہیں بہر صورت عیاں، ایمان ہے میرا


شرف اک کملی والے نے جنہیں بخشا ہے قدموں میں

وہ صحرا بن گئے ہیں گلستاں، ایمان ہے میرا


محبت ہے جسے غارِ حرا میں رونے والے سے

وہ انساں ہے خدا کا رازداں، ایمان ہے میرا


معطر کر گئے نفَس فضائے گلشنِ ہستی

نبیؐ کے گیسوئے عنبر فشاں، ایمان ہے میرا


 کلیات ساغر صدیقی 


React
Join Discussion

No comments:

Post a Comment

Helper

السلام علیکم! Quran, Hadith, Sufi, Urdu Quotes, English Quotes, search یا contact کے بارے میں پوچھیں۔