Daily Spiritual Quote

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا


 ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا 

تصورات کی دنیا پر اک نکھار آیا


کبھی جو گنبد خضر کی یاد آئی ہے 

بڑا سکون ملا ہے بڑا قرار آیا


یقین کر کہ محمد کے آستانے پر

 جو بد نصیب گیا ہے وہ کامگار آیا


ہزار شمس و قمر راہِ شوق سے گزرے

 خیال حسن محمد جو بار بار آیا


عرب کے چاند نے صحرا بسا دیئے ساغر

وہ ساتھ لے کے تجلی کا اک دیار آیا


 کلیات ساغر صدیقی 

React
Join Discussion

No comments:

Post a Comment

Helper

السلام علیکم! Quran, Hadith, Sufi, Urdu Quotes, English Quotes, search یا contact کے بارے میں پوچھیں۔