Daily Spiritual Quote

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

سرمایہ حیات ہے سیرت رسول کی


 سرمایہ حیات ہے سیرت رسول کی

 اسرار کائنات ہے سیرت رسول کی 


پھولوں میں ہے ظہور ستاروں میں نور ہے 

ذات خدا کی بات ہے سیرت رسول کی 


بنجر دلوں کو آپ نے سیراب کر دیا

 اک چشمہ صفات ہے سیرت رسول کی


 چشم کلیم ایک تجلی میں بک گئی 

جلووں کی واردات ہے سیرت رسول کی


 جور و جفا کے واسطے برقی ستم سے 

دنیائے التفات ہے سیرت رسول کی


 تصویر زندگی کو تسلم عطا کیا

 حسن تصورات ہے سیرت رسول کی 


ساغر سرور وکیف کے ساغر چھلک اٹھے 

صبح تجلیات ہے سیرت رسول کی


کلیات ساغر صدیقی 

React
Join Discussion

No comments:

Post a Comment

Helper

السلام علیکم! Quran, Hadith, Sufi, Urdu Quotes, English Quotes, search یا contact کے بارے میں پوچھیں۔