Daily Spiritual Quotes

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

·     اگر زبان کی پھیلائی ہوئی مصیبتوں کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ خاموشی میں کتنی راحت ہے۔

·     زیادہ بولنے والا مجبور ہوتا ہے کہ وہ سچ اور جھوٹ کو ملا کر بولے۔

·     آواز انسان کو دوسروں سے متعلق کرتی ہے اور خاموشی انسان کو دوسروں سے تعارف کراتی ہے۔

·     زندگی سراپا اور سربستہ راز ہے اور راز ہمیشہ خاموش ہوتا ہے اور اگر خاموش نہ ہوتو راز نہیں رہتا۔

·     باطن کا سفر اندرون بینی کا سفر من کی دنیا کا سفردل کی گہرائیوں کاسفر راز ہستی کا سفر دیدہ وری کا سفر چشم بینا کا سفر حق بینی کا سفر اور حق یابی کا سفر خاموشی کا سفر ہے۔

·     خاموش انسان خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں۔

·     انسان بولتا رہتا ہے اور خاموش نہیں ہوتا کیونکہ خاموشی میں اسے اپنے رو برو ہونا پڑتا ہے اور وہ اپنے رو برو نہیں ہونا چاہتا۔

·     انسان کے قبل از پیدائش زمانے خاموشی کے زمانے ہیں اور مابعد بھی خاموشی ہے

·     خوش نصیب انسان وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔

·     آج کا انسان صرف دولت کو خوش نصیبی سمجھتا ہے اور یہی اس کی بدنصیبی کا ثبوت ہے

·     خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کانام ہے نہ زندگی سے فرار ہو اور نہ بندگی سے فرار ہو

·     خوش نصیب اپنے آپ پر راضی ،  اپنی زندگی پر راضی ،  اپنے حال پر راضی ، اپنے حالات پر راضی ، اپنے خیالات پر راضی ، اور اپنے خدا پر راضی رہتا ہے

·     حضور پاک اتنے خوش نصیب ہیں کہ جو آپ کا غلام ہو گیا وہ بھی خوش نصیب کر دیا گیا

·     اپنی لاعلمی کے احساس کا نام علم ہے۔

·     ہم معلوم کو علم کہتے ہیں حالانکہ نامعلوم اور لا معلوم بھی علم ہے۔

·     علم باد صبح گاہی اور آہ سحر گاہی سے ملتا ہے۔

·     کتاب کاعلم فیض نظر تک نہیں پہنچا سکتا تزکیہ کے بغیر کتاب کا علم خطرے سے خالی نہیں۔

·     ہر عارف عالم ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ ہر عالم عارف بھی ہو۔

·     ضرورت کا علم اور شے ہے اور علم کی ضرورت اور شے ہے۔

·     علم کا مخرج نگاہ ہے اور اس کا مدفن کتاب ہے۔

·     لاعلمی سے بے علمی بہتر ہے۔

·     آج کی تعلیم ک المیہ یہ ہے کہ تلاش روزگار کے لیے ہے اور تقرب پروردگار کے لیے نہیں۔

·     وہ علم نور ہے جس سے اللہ کی پہچان ہو اور جس علم سے غرور پیدا ہو وہ حجاب اکبر ہے۔

·     زیادہ علم جانے کا غرور اگر نہ جانے کی عاجزی میں بدل جائے تو حجاب اٹھ جاتا ہے۔

·     علم اس وقت تک حاصل نہیں ہوتا جب تک کوئی عطا کرنے والا نہ ہو کیونکہ اصل علم اللہ والے کی نگاہ سے ملتا ہے کتاب سے نہیں

·     اگر اپنا گھر اپنے سکون کا باعث نہ بنے تو توبہ کا وقت ہے۔

·     اگر مستقبل کا خیال ماضی کی یاد سے پریشان ہو تو توبہ کر لینا مناسب ہے۔

·     اگر انسان کو گناہ سے شرمندگی نہیں تو توبہ سے کیا شرمندگی۔

·     توبہ منظور ہو جائے تو وہ گناہ دوبارہ سرزد نہیں ہوتا۔

·     جب گناہ معاف ہو جائے تو گناہ کی یاد بھی نہیں رہتی ۔

·     گناہوں میں سب سے بڑا گناہ توبہ شکنی ہے۔

·     توبہ کا خیال خوش بختی کی علامت ہے کیونکہ جو اپنے گناہ کو گناہ نہ سمجھے وہ بد قسمت ہے۔

·     نیت کا گناہ نیت کی تو بہ سے معاف ہو جاتا ہے اور عمل کا گناہ عمل کی توبہ سے دور ہو جاتا ہے ۔

·     اگر انسان کو اپنے خطا کار یا گناہ گار ہونے کا احساس ہو جائے تو اسے جان لینا چاہیے کہ توبہ کا وقت آگیا ہے


Wasif Ali Wasif poetry

Wasif Ali Wasif poetry

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Sufi quotes

Wasif Ali Wasif Sufi quotes

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Wasif Ali Wasif aqwal (اقوال)

Wasif Ali Wasif aqwal (اقوال)

Wasif Ali Wasif aqwal (اقوال)

Wasif Ali Wasif books

Wasif Ali Wasif quotes

Wasif Ali Wasif quotes

Wasif Ali Wasif sufi quotes

Wasif Ali Wasif quotes

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Top 30 Quotes of Hazrat Wasif Ali Wasif

Wasif Ali Wasif books

Wasif Ali Wasif books

Wasif Ali Wasif mazar

Wasif Ali Wasif sayings

Wasif Ali Wasif sayings

Wasif Ali Wasif sayings

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Urdu quotes

Wasif Ali Wasif Sufi quotes

Wasif Ali Wasif Sufi quotes

 

0

No comments:

Post a Comment

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے