Daily Spiritual Quote

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

یاد آؤ گے یاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی

 

یاد آؤ گے یاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی

 ہجر کے غم آباد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


دھیان لگا کر بیٹھیں گے ہم لوگوں سے فرصت پاکر

 وعدوں کی امداد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


جو لمحہ بھی بیر رکھے گا ، دل لمحوں کے رشتوں سے 

وہ لمحہ برباد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


تم ٹھکرا دو گی ہر خسرو کو رشک شیریں بن کر

 ہم کار فرہاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


جب ہونٹوں پر لگ جائے گا پہرا تو ہم بھی آخر

 سینے میں فریاد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


ہجر سخن جب کر نہ سکیں گے، شام ملال مہجوری

 سانسوں کو برباد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


جب تنہائی میں تنہائی ، پا نہ سکیں گے چار طرف

 اس کو ہم ایجاد کریں گے، جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


خون ہی تھوکیں گے ہم جانم جانم جاناں جانم جاں

 یعنی تمہیں آزاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


جب تعمیر خواب نہ ہو گی، آنکھوں کی دل بستی

 میں خود کو بے بنیاد کریں گے جانے کیا کچھ ٹھیری تھی


جون ایلیاء (کتاب گویا)

React
Join Discussion

No comments:

Post a Comment

Helper

السلام علیکم! Quran, Hadith, Sufi, Urdu Quotes, English Quotes, search یا contact کے بارے میں پوچھیں۔