Daily Spiritual Quote

روحانیت • تصوف • قرآن

اللہ دلوں کے حال خوب جانتا ہے
صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
دل کا سکون صرف ذکرِ الٰہی میں ہے
جو اللہ پر بھروسہ کرے، وہی کافی ہے
مشکل کے بعد آسانی ضرور ہے
اللہ کی رحمت سے کبھی نا امید نہ ہو
نیت صاف ہو تو راستے خود بنتے ہیں
اللہ ہر چیز پر قادر ہے
خاموشی میں بھی اللہ سن رہا ہوتا ہے
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور دیتا ہے

فرزند آدم علیہ السلام پر مولا علی علیہ السلام کے اقوال


 امام نے انسان کی بے چارگی اور اس کی ناتوانی کے بارے میں فرمایا ہے ) بے چارہ انسان اجل ہے ۔ اسے نہیں معلوم کہ کب موت آئے گی۔ اچانک اجل آجاتی ہے اور یہ بڑی مشکل بات ہے۔ اس کی بیماریاں مخفی ہیں ۔ وہ نہیں جانتا کہ کس وقت بیمار پڑے گا۔ یک بارگی جتنا ہو جاتا ہے۔ اس کے عمل کو محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ جو کام انجام دیتا ہے وہی خدا کی طرف سے حافظ خانہ میں پہنچادیا جاتا ہے۔ اسے مچھر تک اذیت پہنچاتا ہے۔ پسینہ اسے آلودہ کر دیتا ہے اور اسے گلے میں پھنس جانے والی چیز خواہ لعاب دائن ہی ہو ، اس کی جان لے لیتی ہے ۔ کیا ان باتوں کے باوجود فخر و تکبر کیا جا سکتا ہے؟


وائے ہو ابن آدم پر اسے کس چیز نے غافل بنا رکھا ہے اور کسی چیز نے اسے صحیح راستہ سے ہٹادیا ہے؟


وائے ہو انسان پر کہ وہ بھوک کا اسیر شکم سیری کا پچھاڑا ہوا۔ آدمیوں کی آماجگاہ اور مردوں کا جانشین ہے۔ یعنی وہ قابل رحم ہے۔ ہمیشہ بلاؤں کی زد میں رہتا ہے اور اس کا سب سے بڑا منصب یہ ہے کہ وہ دنیا سے اٹھ جانے والوں کا جانشین ہے

React
Join Discussion

No comments:

Post a Comment

Helper

السلام علیکم! Quran, Hadith, Sufi, Urdu Quotes, English Quotes, search یا contact کے بارے میں پوچھیں۔