والدین پر مولا علی علیہ السلام کے اقوال
ماں باپ کے ساتھ نیکی کر نا سب سے بڑا فریضہ ہے۔
اپنے والد کے ساتھ نیکی کرو تا کہ تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ نیکی کریں۔
جو شخص اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرتا ہے اس کے ساتھ اس کا بیٹا نیکی کرے گا۔
والد کی موت کمر توڑ دیتی ہے کیونکہ دنیا میں وہی سب سے بڑا حامی ہوتا ہے۔
جو شخص اپنے والدین کے ساتھ جنگ و عار کی وجہ سے نیکی نہیں کرتا ہے وہ صحیح راستہ کی مخالفت کرتا ہے۔
باپوں کی باہمی محبت بیٹوں کے درمیان ایک نسبت ہوتی ہے۔ (نہج البلاغہ میں کلمہ قصار 300 نسبت کی بجائے ، قرابت لکھا ہے اور اس کے بعد اور عبارت ہے۔ بظاہر دونوں کے معنی یہ ہیں۔ باپوں کی باہمی محبت بیٹوں کے درمیان ایک قسم رشتہ داری ہوتی ہے کیوں کہ وہ دوستی دشمنی کو میراث میں پائیں گے۔ لہذا فرماتے ہیں: " والقرابة احوج الى المودة الى القرابة " قرابت داری محبت کی زیادہ محتاج ہے ۔ دوستی کو قرابتداری کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ابن ابی الحدید سے نقل کیا گیا ہے کہ لوگوں نے کسی سے پوچھا: تم اپنے دوست سے زیادہ محبت کرتے ہو یا اپنے بھائی سے؟ کہا: بھائی سے اگر وہ دوست ہو )
No comments:
Post a Comment